Thursday, May 9, 2024

گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ کی لیاقت علی خان کے مزار پر حاضری ، فاتحہ خوانی

گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ کی لیاقت علی خان کے مزار پر حاضری ، فاتحہ خوانی
October 16, 2019
کراچی ( 92 نیوز) ملک کے پہلے وزیر اعظم نوابزادہ لیاقت علی خان کی 68ویں برسی  عقیدت اور احترام کےساتھ منائی جارہی ہے، گورنر  سندھ  ،وزیراعلیٰ  سندھ ،میئر کراچی نے  لیاقت علی خان کےمزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ سب سےپہلے گورنرسندھ عمران اسماعیل نے لیاقت علی خان کےمزارپہنچے ، پھولوں کی چادرچڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔صحافیوں سےگفتگو کرتےہوئے کہاکہ قائداعظم اور لیاقت علی خان کے وژن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ گورنرسندھ رخصت  ہوئے تو وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ  مزار پرحاضری کےلئے پہنچے ، پھولوں کی چادرچڑھائی،فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے ، صحافیوں سے گفتگو کرتےہوئے لیاقت علی خان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ میئرکراچی وسیم اختر نے بھی لیاقت علی خان کے مزارپرحاضری دی ، صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لیاقت علی خان کا قتل نہ ہوا ہوتا تو آج پاکستان دنیا میں بہت آگےہوتا۔ شہریوں نے بھی لیاقت علی خان  کےمزار پرحاضری دی قرآن خوانی کی اور ان کےدرجات کی بلندی کےلئے دعا کی۔