Thursday, March 28, 2024

گورنر اسٹیٹ بینک کی زرمبادلہ کی شرح میں اضافے کے حوالے سے وزیر خارجہ کو بریفنگ

گورنر اسٹیٹ بینک کی زرمبادلہ کی شرح میں اضافے کے حوالے سے وزیر خارجہ کو بریفنگ
November 6, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی ملاقات ہوئی۔ زرمبادلہ کی شرح میں اضافے اور مالیاتی اشاریوں کے حوالے سے وزیر خارجہ کو بریفنگ دی۔ وزارت خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں گورنر اسٹیٹ بینک نے اسٹیٹ بینک کی کارکردگی ، زرمبادلہ کی شرح میں اضافے اور مالیاتی اشاریوں کے حوالے سے وزیر خارجہ کو بریفنگ دی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کرونا عالمی وبا نے  پوری دنیا کی معیشت کو شدید متاثر کیا ہے۔ کرونا کے باعث پاکستان جیسے ترقی پذیر اور محدود وسائل کے حامل ممالک، معاشی طور پر شدید متاثر ہوئے ہیں۔ کرونا عالمی وبائی چیلنج کے باوجود زرمبادلہ کی شرح میں اضافہ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔ یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کیلئے جی پی ایس پلس سٹیٹس کا تسلسل، روپے کی قدر میں اضافہ اور دیگر معاشی اشارے ہماری درست سمت کی نشاندہی کر رہے ہیں۔