Friday, April 19, 2024

گورنر اسٹیٹ بینک کا ملک میں ڈیجیٹل بینک بنانے کی اجازت کا عندیہ

گورنر اسٹیٹ بینک کا ملک میں ڈیجیٹل بینک بنانے کی اجازت کا عندیہ
April 8, 2021

کراچی (92 نیوز) گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے ملک میں ڈیجیٹل بینک بنانے کی اجازت کا عندیہ دیدیا۔

سی این این سے گفتگو میں رضا باقر نے کہا پاکستان چند ماہ میں ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے اہم اعلانات کرے گا، ڈیجیٹل سسٹم دولت کی ترسیل کا سب سے تیز نظام ہے،جس میں رقوم کی منتقلی کا عمل سیکنڈز میں ہو جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ، ڈیجیٹل کرنسی کے فروغ پر ہم گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں، پاکستان 250 ملین لوگوں کی مارکیٹ ہے جہاں ڈیجیٹلائزیشن کی بہت گنجائش موجود ہے۔