Friday, May 17, 2024

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا ملک میں مہنگائی بڑھنے کا اعتراف

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا ملک میں مہنگائی بڑھنے کا اعتراف
November 19, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے ملک میں مہنگائی بڑھنے کا اعتراف کرلیا۔

رضا باقر کہتے ہیں مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ملکی اقتصادی شرح نمو میں بھی اضافہ ہو رہا ہے رواں سال اقتصادی شرح نمو 5فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پروڈکشن کی صلاحیت زیادہ ہوتی تودرآمدات کا عام آدمی پرذیادہ اثر نہ پڑتا ،مارک اپ میں اضافہ درآمدات میں کمی کا ایک طریقہ ہے۔