Friday, March 29, 2024

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے آئی ایم ایف سے ڈیل طے ہونے کا امکان ظاہر کر دیا

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے آئی ایم ایف سے ڈیل طے ہونے کا امکان ظاہر کر دیا
October 20, 2021 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے آئی ایم ایف سے ڈیل طے ہونے کا امکان ظاہر کر دیا۔

رضا باقر نے لندن میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تقریب سے خطاب میں کہا شوکت ترین نے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط ماننے سے انکار کر دیا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل پر جلد خوشخبری ملے گی۔ مشیرخزانہ ڈیل سائن کرنے کیلئے نیویارک سے واپس واشنگٹن گئے۔

انہوں نے کہا مہنگائی کی وجہ غیر ملکی اشیا کی خریداری میں اضافہ ہونا ہے ۔ فارن ریزرو 7 بلین ڈالر سے 19 بلین ڈالر ہو چکے ہیں۔