Thursday, March 28, 2024

گورنر اسٹیٹ بنک نے ناظم آباد میں کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کر دیا

گورنر اسٹیٹ بنک نے ناظم آباد میں کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کر دیا
January 3, 2016
کراچی(92نیوز)گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا نے ناظم آباد میں اسٹیٹ بینک کے  کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کردیا تقریب میں آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس، پی سی بی سے  نجم  سیٹھی سمیت سابق کرکٹرز اور دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تفصیلات کےمطابق کھیلوں کے فروغ کے لیے  اسٹیٹ بینک بھی میدان میں آگیا گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا نے ناظم آباد میں کرکٹ گراؤند کا افتتاح کردیا۔۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اشرف محمود وتھرا نے کہا کہ اسٹیٹ بینک  کھیلوں کے فروغ کے لیے کام کرتا رہے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چئیرمین نجم سیٹھی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامرکی معافی قبول کرنے کےلیے عوام کا دباؤ بھی تھا،عامرکوٹیم کےدیگرکھلاڑیوں کےساتھ بناکررکھنا ہوگی انہوں نے کہا کہ بھارت سے رواں برس سیریز کا امکان ہے۔ تقریب میں  آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس پی سی بی  ایگزیکٹیوکمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی، سابق اسٹارکرکٹر راشد لطیف سمیت مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔