Thursday, April 25, 2024

گوردوارہ دربار صاحب پر خراب موسم سے پہنچنے والے نقصان کو چند گھنٹوں بعد ہی مرمت کر دیا گیا

گوردوارہ دربار صاحب پر خراب موسم سے پہنچنے والے نقصان کو چند گھنٹوں بعد ہی مرمت کر دیا گیا
April 19, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) کرتارپور میں خراب موسم سے گوردوارہ دربار صاحب کے چند گنبد گرے۔ تیز آندھی اور خراب موسم سے پہنچنے والے نقصان کو چند گھنٹوں بعد ہی مرمت کردیا گیا۔ کورتارپور میں تیز آندھی کیساتھ بارش، خراب موسم کے باعث گوردوارہ دربار صاحب کے چند گنبدوں کو معمولی نقصان پہنچا تاہم نقصان زدہ گنبد مرمت کے بعد چند گھنٹوں میں بحال ہو گئے۔ یہ مثال واضح کرتی ہے کہ پاکستان میں تمام گردواروں، اقلیتی مذہبی مقامات کی مکمل اور بروقت مرمت، تزین و آرائش فرض سمجھ کر نبھایا جاتا ہے۔ ادھر بھارت میں صورتحال اس کے برعکس ہے۔ بھارت میں بابری مسجد اور کئی دیگر مذہبی مقامات انتہا پسند ہندتھوا سوچ کی بھینٹ چڑ گئے، مسلمانوں سمیت اقلیتیں مذہبی منافرت اور قتل و غارت گری کا شکار ہیں۔ یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ بھارت میں کس مذہبی مقام کو دوبارہ تعمیر یا زیر مرمت لایا گیا؟ بھارت میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں دنیا کا طویل ترین کرفیو، لاک ڈاؤن، مواصلاتی بلیک آؤٹ ، متنازعہ شہریت قانون ہو یا کورونا وبا کے علاج کے دوران مذہبی تفریق ، حکومت ہو یا بھارتی میڈیا، یہی نسل پرست اور دہشتگرد ہندتھوا سوچ ہندوستان کی شکست و ریخ کا باعث ہے۔ کیا ایسا نہیں لگتا کہ بھارت کے اندر پڑتی دراڑیں نئی ریاستوں کی سرحدوں کا پتہ دے رہی ہیں؟