Sunday, September 8, 2024

گورداس پورکے سابق ایس پی سلویندرسنگھ کے پٹھان کوٹ حملے سے متعلق متضادبیانات نے معاملے کو مشکوک بنادیا

گورداس پورکے سابق ایس پی سلویندرسنگھ کے پٹھان کوٹ حملے سے متعلق متضادبیانات نے معاملے کو مشکوک بنادیا
January 11, 2016
پٹھانکوٹ(ویب ڈیسک)گورداس پور کے سابق ایس پی سلویندر سنگھ نے پٹھان کوٹ حملے  سے متعلق  متضاد بیانات دے کر معاملے کو مزید مشکوک بنادیا بھارتی  نیشنل انویسٹی گیشن  ایجنسی نے سلویندرسنگھ کوکلین چٹ نہ دینے کافیصلہ کیاہےجبکہ تحقیقاتی ادارے نے دہشت گردوں کی لاشوں کی شناخت کےحوالے سے انٹرپول سے رابطہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق پٹھان کوٹ حملے پرتحقیقات کی گتھی دن بہ دن الجھتی ہی جارہی ہے یکم اور دو جنوری کی شب پٹھان کوٹ میں بھارتی ائیر بیس پر ہوئے حملے کی تحقیقات نے اب ایک نیا رخ اختیارکرلیا ہے،حملوں کے فوراً بعد گورداسپور کے سابق ایس پی سلویندر سنگھ کے متضاد بیانات نے تحقیقاتی ادارے این آئی اے کو چونکایا تھا، اب نیشنل انویسٹیگیشن اتھارٹی سلویندر سنگھ کے اثاثوں کے بارے میں بھی چھان بین کر رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق این آئی اے نے سلویندر سنگھ کو ابھی تک کلین چٹ نہیں دی جبکہ ان کے زیراستعمال موبائل فونزاورچارسموں کاڈیٹاحاصل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ تحقیقاتی ادارے نے دہشت گردوں کی شناخت کے حوالے سے انٹرپول سے بھی رجوع کیاہے جبکہ این آئی اے کی جانب سے سرچ آپریشن کاسلسلسہ بھی جاری ہے۔ ادھربھارتی میڈیانے پاکستانی میڈیاکے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ پٹھان کوٹ حملے سے منسلک  سہولت کاروں کے خلاف پاکستانی پنجاب کے تین شہروں ،گوجرانوالہ،جہلم اوربہاولپورمیں بھی سرچ آپریشن کے دوران کئی گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔