Saturday, May 4, 2024

گورداس پورواقعہ پاکستان کوبدنام کرنے کی سازش تھی:سربراہ خالصتان تحریک

گورداس پورواقعہ پاکستان کوبدنام کرنے کی سازش تھی:سربراہ خالصتان تحریک
July 30, 2015
لندن(ویب ڈیسک)بھارت میں علیحدگی پسند تحریک خالصتان کے سربراہ  من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ گورداس پورکاواقعہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی پاکستان کوبدنام  کرنے کی سازش تھی جودنیاکے سامنے بے نقاب ہوگئی۔ لندن میں نائنٹی ٹونیوزسے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے خالصتان تحریک کے سربراہ من موہن سنگھ نےکہاکہ بھارت   کی   پاکستان  مخالف  سرگرمیوں کے  ثبوت  دنیا کو معلوم  ہیں ,,انڈین ایجنسیاں اپنے ہی  شہریوں  پر حملے کروا کر الزامات  پاکستان پر  تھوپ رہی ہیں۔ من موہن سنگھ   کا کہنا تھا کہ  مودی سرکار مقبوضہ کشمیراورخالصتان کی زور  پکڑتی  تحریکوں سے خائف ہے بھارت جلد   تقسیم  ہونے والا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جنونی بھارتی وزیراعظم زبردستی لوگوں کوہندوبنارہے ہیں  جس  کے لیے بےگناہ  افراد کاخون  بہایاجارہا ہے۔ من موہن سنگھ نے عالمی  برادری  سے نریندرمودی  کے خلاف انٹرنیشنل  کورٹ آف جسٹس  میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ  بھی  کیا ۔