Tuesday, April 23, 2024

گور نر پنجاب کے بیٹے انس سرور نے اسکاٹش لیبر پارٹی کے سر براہ کا الیکشن جیت لیا

گور نر پنجاب کے بیٹے انس سرور نے اسکاٹش لیبر پارٹی کے سر براہ کا الیکشن جیت لیا
February 28, 2021

لاہور (92 نیوز) گور نر پنجاب کے بیٹے کا بر طانیہ میں ایک اور اعزاز، انس سرور نے ستاون اعشاریہ پانچ چھ فیصد ووٹ لے کر اسکاٹش لیبر پارٹی کے سر براہ کا الیکشن جیت لیا۔

گورنر پنجاب کے بیٹے نے بر طانیہ میں ایک اور اعزاز حاصل کرلیا، انس سرور نے ستاون اعشاریہ پانچ چھ فیصد ووٹ لے کر سکاٹش لیبر پارٹی کے سر براہ کا الیکشن جیت لیا۔

انس سرور کے مدمقابل مونیکالینن بیالیس اعشاریہ چار، چار فیصد ووٹ لے سکے۔

انس سرور کا کہنا ہے کہ میرا پارٹی سر براہ منتخب ہونا ہر پاکستانی اور مسلمان کی بھی جیت ہے۔

گور نر پنجاب چودھری محمد سرور نے انس سرور کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، ا سپیکر پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے بھی انس سرور کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔