Tuesday, April 23, 2024

  گودام میں آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

   گودام میں آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر
June 17, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور کے معروف تجارتی مرکز شاہ عالم مارکیٹ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ پیپل ویہڑہ سٹریٹ شاہ عالم مارکیٹ میں پیش آیا جہاں چار منزلہ عمارت کے تیسرے فلور پر واقع آرٹی فیشیل جیولری کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے فلور کے بیشتر حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔