Thursday, April 25, 2024

گوجرخان اور کبیروالا میں ٹریفک حادثات،3 افراد جاں بحق

گوجرخان اور کبیروالا میں ٹریفک حادثات،3 افراد جاں بحق
September 12, 2019
گوجرخان (92 نیوز) گوجرخان اور کبیروالا میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 خواتین سمیت 11 زخمی ہو گئے۔ گوجرخان میں چکوال روڈ پر جاتلی کے قریب مسافر وین سڑک کنارے کھڑے ڈمپر سے جا ٹکرائی جس کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 خواتین سمیت 11 زخمی ہو گئے۔ ادھر دوسری جانب کبیروالا میں ملتان روڈ پر تیز رفتار ایل پی جی ٹینکر نے موٹرسائیکل رکشہ کو کچل دیا جس کے  نتیجے میں ایک خاتون دم توڑ گئی۔