Sunday, May 19, 2024

گوجرانوالہ: ہاوسنگ سوسائٹی کے گارڈز نے نوجوان کو شدید تشدد کا نشانہ بنا دیا

گوجرانوالہ: ہاوسنگ سوسائٹی کے گارڈز نے نوجوان کو شدید تشدد کا نشانہ بنا دیا
August 24, 2017

گوجرانوالہ (92 نیوز) گوجرانوالہ میں فیملی کے ساتھ بدتمیزی سے منع کر نے پر ہاوسنگ سوسائٹی کے گارڈز نے نوجوان کو شدید تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

چن داقلعہ کے قریب نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں فیملی کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر نوجوان نے گارڈز کو روکا، جس پر گارڈز نے نوجوان فرقان کو دبوچ لیا اور اس شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

گارڈز نے فرقان کو ڈنڈوں سے بھی پیٹا۔ نوجوان چیختا چلاتا رہا لیکن کسی نے ایک نہ سنی۔

پولیس کے مطابق مدعی کی جانب سے مقدمہ کے اندراج کی درخواست وصول نہیں ہوئی۔