Thursday, May 9, 2024

گوجرانوالہ ، ہاؤسنگ سوسائٹی کے گارڈز کی فائرنگ اور لاٹھی چارج کا مقدمہ درج کر لیا گیا

گوجرانوالہ ، ہاؤسنگ سوسائٹی کے گارڈز کی فائرنگ اور لاٹھی چارج کا مقدمہ درج کر لیا گیا
March 10, 2021

گوجرانوالہ (92 نیوز) گوجرانوالہ میں رائل پام سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گارڈز کی فائرنگ اورلاٹھی چارج کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج کر لیا گیا،مقدمہ میں 3 افراد نامزد جبکہ 20 نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا،گزشتہ روز پیش آنےوالےواقعے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

مقدمہ میں احمدوقاص اوجلہ،حسن اوجلہ،عثمان اوجلہ اور گلریز نامزد جبکہ 20 نامعلوم افرادکو بھی شامل کیا گیا ہے،ہاؤسنگ سوسائٹی کے گارڈز نے احتجاج کرنے والوں پرفائرنگ کی اورڈنڈے برسائے،گولیاں اور ڈنڈے لگنے سے تین افراد جاں بحِق ہوگئے تھے۔

جاں بحق افراد کے ورثا نے لاشیں جی ٹی روڈ پر رکھ کر ٹریفک بلاک کئے رکھی ، تاہم سی پی او سے مذاکرات کے بعد تین افراد کی ہلاکت پرکیا جانے والااحتجاج ختم کر کےجی ٹی روڈ کھول دی گئی۔

اٹاوہ کے رہائشی مظاہرین کاکہناتھا کہ ہاؤسنگ کا لونی انتظامیہ نے پلاٹس کے نام پر سیکڑوں افراد سے کروڑوں کا فراڈ کیا، ذرائع کےمطابق مجموعی طور پر 30 سےزائد افراد کو پولیس نےحراست میں لے لیا ہے۔