Wednesday, May 22, 2024

گوجرانوالہ، گتہ فیکٹری میں آتشزدگی، آگ بے قابو

گوجرانوالہ، گتہ فیکٹری میں آتشزدگی، آگ بے قابو
October 13, 2019
گوجرانوالہ (92 نیوز) گوجرانوالہ میں حافظ آباد روڈ پر گتہ فیکٹری میں آگ لگ گئی، فائربرگیڈ کی 6 گاڑیں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ ریسکیوگوجرانوالہ کے مطابق آگ فیکٹری میں مشین ہیٹ آپ ہونے کے باعث لگی، 4 گھنٹے سے لگنی والی آگ وقفے وقفے سے دوبارہ بھڑک اٹھتی ہے۔ مزید بتایا گیا کہ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ لاکھوں کا گتہ جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔