Thursday, March 28, 2024

گوجرانوالہ کےعلاقے وزیرآباد میں ایک شخص کی لڑکی سے گن پوائنٹ پر زیادتی

گوجرانوالہ کےعلاقے وزیرآباد میں ایک شخص کی لڑکی سے گن پوائنٹ پر زیادتی
September 17, 2020
گوجرانوالہ (92 نیوز) گوجرانوالہ کےعلاقے وزیرآباد میں ایک شخص نے لڑکی کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایف آئی آر کے مطابق آصف نے لڑکی کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ لڑکی کا ایف آئی آر میں مؤقف اپنایا ملزم نے لڑکی سے زیادتی کی ویڈیوز بھی بنا رکھی ہیں۔ ملزم ویڈیو کے بدلے زیادتی کرتا، پیسے بھی لیتا رہا۔ زیادتی کا شکار شاہین نے بتایا کہ اب تک 4 لاکھ نقدی 6 تولہ سونا دے چکی ہوں۔ ملزم ہر بار یہی کہتا کہ اتنے پیسے دو ویڈیو ڈلیٹ کر دوں گا مگر ڈلیٹ نہیں کرتا۔ ملزم گزشتہ رات بھی شراب پی کر گن پوائنٹ پر لڑکی سے زبردستی کی تو متاثرہ خاتون نے تھانہ صدر مقدمہ درج کروا دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔