Friday, May 17, 2024

گوجرانوالہ کے علاقہ المبانوالی سے نوجوان کی جلی ہوئی لاش برآمد

گوجرانوالہ کے علاقہ المبانوالی سے نوجوان کی جلی ہوئی لاش برآمد
August 2, 2020
گوجرانوالہ (92 نیوز) گوجرانوالہ کے علاقہ المبانوالی سے نوجوان کی  جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔ 17 سالہ فیضان کوگولیاں مارنے کے بعد آگ لگائی گئی، لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل،فرانزک کیلئے نمونےبھجوا دئیے گئے۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ  فیضان  دو روز قبل دوستوں کے ساتھ جوتالینے گیا، واپس نہیں  پہنچا۔ تلاش کرنے پرآج کھیتوں سے لاش ملی ہے۔