Friday, April 26, 2024

گوجرانوالہ کی مویشی منڈی میں ٹائیگر نامی اونٹ کے چرچے

گوجرانوالہ کی مویشی منڈی میں ٹائیگر نامی اونٹ کے چرچے
July 24, 2020
گوجرانوالہ (92 نیوز) گوجرانوالہ کی مویشی منڈی میں ٹائیگر نامی اونٹ کے چرچے ہیں، چالیس من وزنی اور 8 فٹ اونچا ٹائیگراونٹ خوبصورتی میں کسی کو اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ گوجرانوالہ کی مویشی منڈی میں ٹائیگرکے چرچے! اپنے قد کاٹھ اور خوبصورتی کی وجہ سے ٹائیگر نامی اونٹ ایک بار دیکھنے والوں کو بار بار دیکھنے پر مجبور کرتا ہے۔ مڑیچا نسل کے اونٹ کی جسمانی طاقت کی وجہ سے مالک اے ٹائیگر کہتا ہے، ٹائیگر کے مالک کا کہنا ہے ٹائیگر کو بڑے ناز نخروں سے پالا ہے، 20 لاکھ روپے سے کم نہیں بیچے گا۔ اونٹ کو 30 تولے چاندی کے زیورات اور آرائشی سامان سے سجایا گیا ہے، سج دھج دیکھ کر ہر کوئی ٹائیگر کے قریب آتا ہے مگر اکثر کاہگ اس کی قیمت سن کر صرف ونڈ شاپنگ تک ہی محدود رہتے ہیں۔ ٹائیگر کے مالک کویقین ہے کہ اس کی خوبصورتی اور صحت دیکھ کراسے مرضی کی قیمت ضرور ملے گی۔