Friday, April 19, 2024

گوجرانوالہ کا ذوالفقار 20 سال سے پولیو کے خاتمے میں پیش پیش

گوجرانوالہ کا ذوالفقار 20 سال سے پولیو کے خاتمے میں پیش پیش
October 10, 2020

گوجرانوالہ ( 92 نیوز) پولیو کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے جذبے کے ساتھ  20سال سے پولیو ورکر ذوالفقار گھر گھر جاکر ننھے پھولوں کو پولیو سے بچانے کیلئے قطرے پلا کر اپنا قومی فریِضہ سر انجام دے رہاہے ، ذوالفقار نے شکوہ کیا کہ کئی والدین ہمیں دیکھ کر اپنے بچوں کوچھپالیتے ہیں۔

پولیو ایک موذی مرض ہے جوبچوں کو عمربھرکے لئے اپاہج بنادیتاہے ، اس خوفناک مرض کاواحدعلاج انسداد پولیوویکسین ہے ، گوجرانوالہ کا انسداد پولیوٹیم کارکن ذوالفقاربیس سال سے بچوں کوپولیوسے بچاؤکے قطرے پلارہاہے۔اس کاکہناہے کہ والدین بچوں کو پولیوسے بچاؤکے قطرے ضرورپلائیں۔

ذوالفقارکاکہنا ہے کہ بعض والدین خود فون کرکے بچوں کو قطرے پلانے کاکہتے ہیں جبکہ کچھ والدین  ہمیں دیکھ کربچوں کو چھپالیتے ہیں۔

بچوں کے والدین کاکہنا ہے کہ جو والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤکی ویکسین نہیں پلاتے وہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کےکبھی بھی حق میں نہیں ہوسکتے   ۔

گزشتہ پولیو مہم میں 9 لاکھ 10 ہزار 112 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے تھے 26 اکتوبر کو دوبارہ شروع ہونے والی مہم میں بھی ضلعی انتظامیہ نے اتناہی  ہدف رکھاہے۔