Monday, September 16, 2024

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی پر اسرار موت،جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی پر اسرار موت،جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل
March 28, 2018

گوجرانوالہ (92 نیوز) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو کی پراسرار موت کا معمہ حل کرنے کے لئے آر پی او ملتان محمد ادریس کی سربراہی میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ نوٹیفکیشن کی کاپی نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کرلی۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو کی پراسرار موت کا معمہ حل کرنے کے لئے آر پی او  ملتان محمد ادریس کی سربراہی  میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی، نوٹیفکیشن کی کاپی 92 نیوز نے حاصل کرلی۔

آر پی او ملتان محمد ادریس کی سربراہی میں بنائی گئی پانچ رکنی جے آئی ٹی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور حراست میں لئے گئے 14 ملازمین سے پوچھ گچھ بھی کی، جبکہ پہلے سے اکٹھے کئے گئے شواہد کا بھی جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر کے والد کا بیان قلمبند کرلیا گیا ، ٹیم سہیل احمد ٹیپو کے ماموں اور بیوی کا بیان بھی قلمبندکرے گی۔

دوسری جانب عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے کہ ڈپٹی کمشنر جیسے بڑے آفیسر کی سرکاری رہائشگاہ کے کمرے میں پراسرار موت کسی المیے سے کم نہیں، اگر افسران اپنے گھروں میں محفوظ نہیں تو عام آدمی کے تحفظ کی ضمانت کون دے گا؟۔