Sunday, September 8, 2024

گوجرانوالہ: پی ٹی آئی کا جنرل کونسلر اختیارات نہ ملنے پر احتجاجاً کھمبے پر چڑھ گیا

گوجرانوالہ: پی ٹی آئی کا جنرل کونسلر اختیارات نہ ملنے پر احتجاجاً کھمبے پر چڑھ گیا
July 12, 2016
گوجرانوالہ (92نیوز) گوجرانوالہ میں اختیارات نہ ملنے پر یونین کونسل نڈالا سندھوان کے علاقے سے منتخب جنرل کو نسلر احتجاجاً بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں یو نین کو نسل نڈالا سندھوان سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جنرل کو نسلر منتخب ہونیوالے لیا قت علی نے اختیارات نہ ملنے پر انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ جنرل کونسلر لیاقت کھمبے پر چڑھ گیا جسے دیکھ کر اہل علاقہ کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ منت سماجت ہوئی تو کسی نے واسطے دیے بڑوں کے۔ مگر لیاقت صاحب ٹس سے مس نہ ہوئے۔ اختیارات دو۔ پھر نیچے آوں گا۔ یہ کہنا تھا کونسلر لیاقت کا۔ مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں لوگوں سے وعدے کئے مگر کیسے پورے کروں۔ اختیارات ہیں نہ فنڈز۔ گھنٹوں بعد منت سماجت کام آئی۔ کونسلر صاحب نیچے اتر آئے۔ وضاحت دیتے ہوئے مزید کہا کہ حلقے میں کام نہ ہونے کے باعث ان کی سیاسی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔ مطالبات مانے جائیں ورنہ علاقے میں کھمبوں کی کمی نہیں۔