Friday, May 10, 2024

گوجرانوالہ پولیس کی عوام دوستی، تھیلسیمیا کے بچوں کیلئے خون کا عطیہ

گوجرانوالہ پولیس کی عوام دوستی، تھیلسیمیا کے بچوں کیلئے خون کا عطیہ
September 27, 2020
گوجرانوالہ (92 نیوز) گوجرانوالہ پولیس نے دیا عوام دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے تھیلسیمیا کے بچوں کیلئے پولیس اہلکاروں نے خون عطیہ دیا۔ کورونا وباء کے باعث تھیلسیمیا کے بچوں کیلئے خون کی شدید کمی واقع ہو گئی تھی، ایسے میں ننھے پھولوں کی زندگی بچانے کیلئے گوجرانوالہ ریجن کی پولیس بلڈ عطیہ کرنے کیلئے میدان میں آگئی۔ پاکستان میں تھیلسیمیا سے متاثرہ بچوں کی تعداد تقریبا ایک لاکھ ہے۔ تھیلسیمیا سے متاثرہ ان ایک لاکھ بچوں کی اکثریت کو 17 دن بعد خون لگانا ضروری ہوتا ہے۔