Thursday, May 9, 2024

گوجرانوالہ، نرسری کلاس کے بچے سے بد فعلی، ملزم فرار

گوجرانوالہ، نرسری کلاس کے بچے سے بد فعلی، ملزم فرار
January 25, 2020
گوجرانوالہ (92 نیوز) گوجرانوالہ کے علاقے مجید کالونی میں نرسری کلاس کے بچے کو بد فعلی کا نشانہ بنا دیا گیا، ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی۔ گوجرانوالہ میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے مجید کالونی میں نرسری کلاس کے بچہ سے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ملزم نے 7 سالہ فیضان کو مدرسہ میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متعلقہ تھانے کی پولیس نے بچے کو میڈیکل کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا، ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچے کو لیجاتے ہوئے اور زیادتی کرتے ہو دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔