Wednesday, April 24, 2024

گوجرانوالہ ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جنرل کونسلر مہر بابر قتل

گوجرانوالہ ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جنرل کونسلر مہر بابر قتل
December 12, 2018
گوجرانوالہ ( 92 نیوز) گوجرانوالہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے جنرل کونسلر مہربابرکو قتل کر دیا،لاش پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق پیپلز کالونی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے مہر بابر پر فائرنگ کر دی جس کے باعث وہ  موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مہربابریوسی 25 سے  جنرل کونسلر منتخب ہوئےتھے۔ ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے  کر کے لاش کو پوسٹمارٹم کےلیے سول اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ دوسری جانب  پولیس حکام کا کہنا ہے ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔