Sunday, September 8, 2024

گوجرانوالہ : ن لیگی آزادی کی تقریب میں آپس میں الجھ پڑے، 8 کارکن زخمی

گوجرانوالہ : ن لیگی آزادی کی تقریب میں آپس میں الجھ پڑے، 8 کارکن زخمی
August 15, 2017

گوجرانوالا (92نیوز)گوجرانوالہ میں جشن آزادی کی تقریب میں ن لیگی کارکن معمولی بات  پر  آپس میں  ہی الجھ پڑے ایک دوسرے پر کرسیاں بھی چلادیں آٹھ زخمی ہوکر اسپتال پہنچ گئے۔

تفصیلات کےمطابق گوجرانوالہ کے علاقہ سبزی منڈی میں ن لیگیوں نے جشن آزادی کی تقریب سجائی تقریب تو آزادی کی خوشیاں منانے کے لئے سجائی گئی لیکن  اندرکی تلخیاں نہ گئیں ۔ ہوا کچھ یوں کہ آزادی کی تقریب کے دوران کھانے کا اہتمام کیا گیا جس دوران لیگی کارکنوں کے درمیان معمولی سے بات پر تلخ کلامی ہوئی ۔ بس پھر کیا تھا کہ  دیکھتے ہی دیکھتے علاقہ میدان جنگ بن گیا ۔ جھگڑا شروع ہوا لیگی کارکنوں کو جب کچھ اور ایک دوسرے کو مارنے کے لئے ملا تو کرسیوں پر ہی اکتفا کیا اور کیا کرسیاں چلیں دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے۔

کرسیاں اتنی چلیں کہ آٹھ متوالے زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔