Friday, May 17, 2024

گوجرانوالہ میں کالعدم تنظیم کے 73 کارکنان سنٹرل جیل سے رہا

گوجرانوالہ میں کالعدم تنظیم کے 73 کارکنان سنٹرل جیل سے رہا
November 3, 2021 ویب ڈیسک

گوجرانوالہ (92 نیوز) گوجرانوالہ میں کالعدم تنظیم کے 73 کارکنوں کو سنٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا۔

 حکومت اور کالعدم تنظیم میں معاہدے کے بعد کارکنوں کی رہائی جاری ہے۔ گوجرانوالہ سینٹرل جیل سے 73، ملتان سینٹرل جیل سے چودہ اور اڈیالہ جیل سے مزید 82 کارکنوں کی رہائی ہو گئی۔ فیصل آباد سینٹرل جیل میں نظر بند 68 اور جھنگ جیل میں قید 50 کارکنوں کو بھی رہا کر دیا گیا۔

جیل حکام کے مطابق اس سے قبل بھی 25 کارکنوں کو جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ پولیس نے 110 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کر کے جیل منتقل کیا تھا۔