Friday, March 29, 2024

گوجرانوالہ میں پٹرول کی دوکان میں آتشزدگی،دوبچوں سمیت تین افراد جھلس گئے

گوجرانوالہ میں پٹرول کی دوکان میں آتشزدگی،دوبچوں سمیت تین افراد جھلس گئے
June 13, 2020

گوجرانوالہ ( 92 نیوز) گوجرانوالہ میں پٹرول کی دوکان میں اچانک آتشزدگی کے باعث دو بچوں سمیت تین افراد جھلس گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا جب کہ ریسکیو 1122 کی ٹیموں   نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

گوجرانوالہ میں پٹرول کی دوکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دوکان کو  اپنی لپیٹ میں لے لیا ، آگ کی زد میں  آکر دو بچوں سمیت تین افراد جھلس گئے ۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پالیا۔

آگ سیالکوٹ روڈ مین بازار جگنہ میں دوکان پر لگی ، جھلسنے والے تینوں افراد کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا۔