Thursday, April 25, 2024

گوجرانوالہ میں پولیس افسر نے مبینہ طور پر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

گوجرانوالہ میں پولیس افسر نے مبینہ طور پر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
September 20, 2020

گوجرانوالہ ( 92 نیوز) پولیس ہیلپ لائن پر لڑکی کو کال کرنا مہنگا پڑگیا، داد رسی کیلئے تھانے گئی مگر انصاف دلانے والوں نے ہی بے آبرو کردیا، گوجرانوالہ میں پولیس اہلکاروں نے دوران انکوائری لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، آئی جی پنجاب انعام غنی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

گوجرانوالہ کے تھانہ اروپ میں لڑکی نے اوباش افراد کیخلاف کپڑے پھاڑنے کی درخواست دی، انکوائری آفیسر اے ایس آئی مبشر کو مقرر کیا گیا، لڑکی کا کہنا ہے دوران تفتیش زیادتی کا نشانہ بنایا اور نمبر بھی دوسرے اہلکاروں میں بانٹ دیا۔

متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا اے ایس آئی یٰسین بھی تحقیقات کیلئے گھر آیا اور جنسی ہراساں کرتا رہا، پولیس کے اعلیٰ افسران بیان بدلنے کیلئے دباؤ ڈالتے رہے، اب قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

متاثرہ لڑکی نے انصاف کیلئے سی پی او گوجرانوالہ کو درخواست دے دی جس پر سی پی او رائے بابر نے ایس پی صدر اور ایس پی سول لائن کو انکوائری کا حکم دے دیا تاہم پولیس کے متعدد افسران پیٹی بھائیوں کو بچانے کیلئے سرگرم ہوگئے۔