Tuesday, April 23, 2024

گوجرانوالہ میں پلاسٹک فیکٹری میں لگی آگ پر 13 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

گوجرانوالہ میں پلاسٹک فیکٹری میں لگی آگ پر 13 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا
April 4, 2021

گوجرانوالہ (92 نیوز) گوجرانوالہ میں پلاسٹک فیکٹری میں لگی آگ 13 گھنٹے بعد قابو میں آگئی۔

فائربریگیڈ کی 28 گاڑیوں اور 80 ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا، آگ کی شدت کے باعث عمارت کی مختلف حصے گر گئے۔

واقعہ میں جھلس کر دو مزدور زخمی ہوئے، فیکٹری میں موجود تمام سامان راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ کولنگ کا عمل جاری ہے۔