Friday, April 19, 2024

گوجرانوالہ میں پلاسٹک فرنیچر کےگودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

گوجرانوالہ میں پلاسٹک فرنیچر کےگودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
December 16, 2017

گوجرانوالہ (92 نیوز) نگار چوک کے قریب پلاسٹک فرنیچر کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ اس قدر شدید تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، پلاسٹک کا فرنیچر ہونے کے باعث آگ فوری طور پر پھیل گئی۔ ریسکیو کی پانچ گاڑیوں نے ایک گھنٹے بعد آگ پرقابو پا لیا۔

دوسری طرف مالک نے کہا ہے کہ لاکھوں روپے کا تیار فرنیچر جل کر راکھ ہوگیا، ایک گھنٹے کی سرتوڑ کوشش کے بعد ریسکیو ٹیم نے آگ پر قابو پالیا۔