Friday, April 26, 2024

گوجرانوالہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان نے جان گنوا دی

گوجرانوالہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان نے جان گنوا دی
August 3, 2020
گوجرانوالہ (92 نیوز) گوجرانوالہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان نے جان گنوا دی۔ دسویں جماعت کا طالبعلم ٹک ٹاک ویڈیو بناتا ہوا اوجلا نہر میں ڈوب گیا۔ ٹک ٹاک کے شوق نے ایک اور جان لے لی۔ ویڈیو بناتے ہوئے نہر میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش نکال لی گئی ۔ میٹرک کا طالبعلم 17 سالہ کلیم کزن کے ساتھ گوجرانوالہ کی اوجلا نہر کی سیر کو گیا تھا۔ ویڈیو بناتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے نہر میں گرگیا۔ ریسکیو حکام نے تین گھنٹے کے آپریشن کے بعد  متوفی کی لاش نہر سے  نکال لی۔