Monday, May 13, 2024

گوجرانوالہ میں نون لیگی امیدوار کی ہرزہ سرائی ، اسماعیل گجر تمام حدیں پار کر گئے

گوجرانوالہ میں نون لیگی امیدوار کی ہرزہ سرائی ، اسماعیل گجر تمام حدیں پار کر گئے
July 25, 2021

گوجرانوالہ (92 نیوز) گوجرانوالہ میں نون لیگی امیدوار ہرزہ سرائی پر اتر آئے۔ اسماعیل گجر تمام حدیں پار کر گئے۔

اسماعیل گجر نے کہا ڈی سی صاحب پولنگ کو چلنے دیں ورنہ بندے مریں گے۔ آپ باز نہ آئے تو بھارت کو پکاروں گا۔ ہمارے پولنگ کیمپ اکھاڑ دیے گئے ہیں۔

دوران پولنگ جہاں انتظامیہ پر بہت سارے الزام عائد کیے وہیں بھارت کو پکارنے کی دھمکی بھی دیدی۔ بولے ڈپٹی کمشنر نے میرے ایجنٹ باہر نکالے اور انہیں دھمکیاں دیں۔ اگر انتظامیہ نے میری بات نہ سنی تو مدد کیلئے بھارت کو پکاریں گئے۔

بعد ازاں ن لیگ کے امیدوار چوہدری اسماعیل گجر بھی پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پہلے میرا انتخابی کیمپ اکھاڑا گیا۔ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ اگر پرامن پولنگ چلنے دینا ہے تو ٹھیک، ورنہ ہم بھی گڑ بڑ کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے میرے پولنگ ایجنٹ باہر نکالے اور انہیں دھمکیاں بھی دیں۔

اسماعیل گجر کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے بات نہ سنی تو مدد کے لیے بھارت کو پکاریں گے۔ پولیس بھی موجود تھی لیکن کسی نے کیمپ اکھاڑنے والوں کو نہیں روکا۔ بعد میں اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ انتظامیہ سے مخاطب تھے۔