Sunday, May 19, 2024

گوجرانوالہ میں موٹرسائیکل کو چوری سے بچانے والاہیلمٹ تیار

گوجرانوالہ میں موٹرسائیکل کو چوری سے بچانے والاہیلمٹ تیار
October 16, 2017

گوجرانوالہ ( 92 نیوز ) گوجرانوالہ میں ٹریفک حادثات سے محفوظ رکھنے کیساتھ موٹر سائیکل کو چوری سے بچانے کیلئے نیا ہیلمٹ تیار کرلیاگیا۔
سافٹ وئیر انجینئرنگ کے طالب علم دو دوستوں نے چار ماہ کی محنت سے ایسا ہیلمٹ تیار کر لیا ہے جسے پہنے بغیر موٹر سائیکل سٹارٹ ہی نہیں ہوگی ۔
جدید ہیلمٹ کو سر پر پہنتے ہی سائیڈ میں لگا بٹن دبانے سے سبز بتی جلتی ہے اور موٹر سائیکل آسانی سے سٹارٹ ہوجاتی ہے۔
منزل پر پہنچتے ہی ہیلمٹ سر سے اتارنے پر لال بتی روشن ہو جاتی ہے اور موٹر سائیکل کا انجن خود بخود بند ہو جاتا ہے۔
اس جدید ہیلمٹ کا استعمال کرکے جہاں انسان ٹریفک حادثات میں خود کو محفوظ رکھ سکتا ہے وہیں موٹر سائیکل کی چوری سے بھی بچا جا سکتا۔