Friday, April 26, 2024

گوجرانوالہ میں مسلح افراد نے الیکٹرانکس کی دکان کو لوٹ لیا

گوجرانوالہ میں مسلح افراد نے الیکٹرانکس کی دکان کو لوٹ لیا
January 27, 2019
 گوجرانوالہ (92 نیوز) گوجرانوالہ میں مسلح افراد نے الیکٹرانکس کی دکان کو لوٹ لیا۔ ملزم چند منٹس میں واردات مکمل کرکے آسانی سے فرار ہو گئے۔ گوجرانوالہ میں مسلح افراد نے ڈکیتی کیلئے جناح روڈ پر واقع الیکٹرانکس کی دکان کا انتخاب کیا۔ چار ملزم اچانک دکان میں داخل ہوئے ۔ اسلحہ کے زور پر تمام افراد کو ایک طرف جمع کیا اور لوٹ مار شروع کر دی۔ مسلح افراد نے چند منٹوں میں دکان کے غلوں کا صفایا کیا اور بڑے اطمینان کے ساتھ چلتے بنے۔ پوری پلاننگ سے آئے ڈاکوؤں نے کسی بھی مزاحمت سے بچنے کیلئے دکان میں موجود افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور توڑ پھوڑ بھی کی۔ چاروں ملزموں نے شناخت سے بچنے کیلئے چہرے کپڑے سے ڈھانپ رکھے تھے۔ واقعہ کو دو روز  گزرنے جانے کے بعد بھی  پولیس ملزموں کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔