Thursday, May 9, 2024

گوجرانوالہ میں مسافر وین نالے میں گر گئی ، چار افراد جاں بحق

گوجرانوالہ میں مسافر وین نالے میں گر گئی ، چار افراد جاں بحق
December 31, 2019
گوجرانوالہ ( 92 نیوز) گوجرانوالہ میں  مسافر وین  نالے میں گرنے سے  ایک سال کی  بچی سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہو گئے، متاثرہ افراد شادی کی تقریب کے بعد گجرات سے سیالکوٹ جا رہے تھے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ پر گیمن پل کے قریب باراتیوں کی کوسٹر نالے میں جا گری ، حادثہ میں ایک سالہ ماریہ سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ تین خواتین سمیت 9 افراد  زخمی ہو گئے  جن کو ریسکیو ٹیموں نے آپریشن کے بعد اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آپریشن میں ریسکیو کی چھ گاڑیوں  نے حصہ لیا جبکہ وین میں سوار تمام افراد شادی میں شرکت پر آئے تھے شادی کی تقریب کے بعد  جب وہ سیالکوٹ واپس جارہے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔