Sunday, May 12, 2024

گوجرانوالہ میں لیگی کارکن کے قتل کا ڈراپ سین ، بیٹا ہی قاتل نکلا

گوجرانوالہ میں لیگی کارکن کے قتل کا ڈراپ سین ، بیٹا ہی قاتل نکلا
January 16, 2020
 گوجرانوالہ (92 نیوز) گوجرانوالہ میں لیگی کارکن کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا، بیٹا ہی قاتل نکلا۔ سیکنڈ ایئر کے طالبعلم ولید نے دوستوں کے سامنے ڈانٹنے پر باپ کیخلاف انتہائی قدم اٹھایا۔ گوجرانوالہ کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں خون سفید ہو گیا،۔ جواں سالہ بیٹے نے اپنے باپ کو سوتے میں سر میں گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ آج صبح ن لیگی کارکن عابد سندھو کی نعش اس کے گھر سے ملی تھی جس کے بارے میں یہ کہا جارہا تھا کہ اسے نامعلوم افراد نے قتل کیا ہے لیکن پولیس نے تحقیقات کی تو سچ سے پردہ اٹھ گیا۔ ایس پی سٹی عمران رزاق کا کہنا ہے کہ سیکنڈ ائیر کے طالبعلم ولید نے گزشتہ روز گھر میں دوستوں کی دعوت کر رکھی تھی۔ دعوت کے دوران سیگرٹ نوشی پر والد نے بیٹے کو دوستوں کے سامنے ڈانتا اور اس پر دوستوں نے بیٹے کا مذاق اڑایا تو وہ دلبرداشتہ ہو گیا اور دوستوں کے سامنے بے عزتی ہونے پر یہ انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے ملزم نے کالج جانے سے پہلے دوست معید کے ساتھ مل کر والد کو سر میں گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقتول کے بیٹے اور دوست کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔