Thursday, May 9, 2024

گوجرانوالہ میں عید کے کپڑے سلائی نہ کرنے پر فائرنگ، بچے سمیت 2 راہگیر جاں بحق

گوجرانوالہ میں عید کے کپڑے سلائی نہ کرنے پر فائرنگ، بچے سمیت 2 راہگیر جاں بحق
May 14, 2021

فائرنگ

جاں بحقگوجرانوالہ (92 نیوز) گوجرانوالہ میں عید کے کپڑے سلائی نہ کرنے پر فائرنگ کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے بچے سمیت 2 راہگیر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ گلشن عزیزکالونی میں پیش آیا، عماد اور حسن نے درزی عاشر کو 7 سوٹ سلائی کرنے کیلئے دیئے جو بروقت تیارنہ ہوسکے۔

ملزموں نے دکان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر 6 سالہ برہان اور 17 سالہ عثمان جاں بحق ہوگئے۔ نعشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے چار نامزد اور چھ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔