Thursday, March 28, 2024

گوجرانوالہ میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس

گوجرانوالہ میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس
December 24, 2017

گوجرانوالہ (92 نیوز) گوجرانوالہ میں ختم نبوت کانفرنس آج ہو گی۔
گوجرانوالہ میں آج ہونے والی ختم نبوت کانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ شہربھر میں بینرز، پینا فلیکسز اور پوسٹرز آویزاں کر دیئے گئے۔
شیرانوالہ باغ میں پنڈال سجانے کی تیاریاں جاری ہیں اور دربار سیال شریف پر بھی گہما گہمی میں اضافہ ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کانفرنس میں مزید اراکین اسمبلی کے استعفے بھی پیش کئے جا سکتے ہیں جبکہ دیگر اہم اعلانات بھی متوقع ہیں۔
اس حوالے سے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے رانا ثنااللہ سے استعفیٰ نہ لیا توان کا اقتدار میں رہنا مشکل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ سیاست کر رہے ہوتے تو فیصل آباد جلسے میں شریک لوگوں کا سمندر لیکر لاہور کا رخ کرتے اور حکومت گرانا مشکل نہ رہتا مگر ہمارا مقصد سیاست نہیں بلکہ ختم نبوت کا تحفظ ہے۔
صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ گوجرانوالہ کانفرنس میں عاشقان رسولﷺ جوق درجوق شرکت کر کے جذبہ ایمانی کا ثبوت دیں گے۔ حضور اکرمﷺ سے محبت رکھنے والا ہر شخص جلسے میں شریک ہو گا۔