Thursday, March 28, 2024

گوجرانوالہ میں طلبہ نے ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگا کر بھارت کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

گوجرانوالہ میں طلبہ نے ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگا کر بھارت کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
August 12, 2021 ویب ڈیسک

گوجرانوالہ (92 نیوز) بھارت لمحوں میں چِت، گوجرانوالہ میں طلبہ نے ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا، گینز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ پر بھرپور مسرت کا اظہار کیا۔

ایک منٹ میں 50 ہزارپودے لگانے کا عالمی ریکارڈ پاکستان کے نام ہوگیا، گوجرانوالہ میں طلبہ نے ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

13 ہزار بچوں نے اس کامیاب مشن میں حصہ لیا، عالمی ریکارڈ کے موقع پر ملی نغموں کی بہار فضا ترانوں سے گونجتی رہی۔

پودے لگانے والے بچے گینزبک آف دی ورلڈریکارڈ میں نام درج ہونے پر خوش نظر آئے۔

ٹیچرز نے کہا کہ پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔

فوکل پرسن گرین اینڈ کلین رانا زبیر نے کہا کہ دنیا کو امن اور فطری خوبصورتی کا پیغام دیا ہے۔

اس سے قبل بھارت نے ایک منٹ میں 37 ہزار پودے لگائے تھے۔