Sunday, April 14, 2024

گوجرانوالہ میں شمع رسالتؐ کے پروانوں کا جم غفیر امڈ آیا

گوجرانوالہ میں شمع رسالتؐ کے پروانوں کا جم غفیر امڈ آیا
December 24, 2017

گوجرانوالہ ( 92 نیوز) گوجرانوالہ میں ختم نبوتؐ کانفرنس میں عوام کا ٹھاٹیں مارتا ہوا سمندر امڈ آیا ۔ شرکا بھرپور جوش اور جذبے کے ساتھ کانفرنس میں شریک رہے ۔ رش اور مشکلات کے باوجود مثالی نظم و ضبط دیکھنے میں آیا ۔
شیرانوالہ باغ گوجرانوالہ میں ختم نبوت کانفر نس کے لئے عوام صبح ہی پنڈال میں پہنچانا شروع ہوگے تھے ۔ دن گیارہ بجے کے بعد پنڈال میں پاؤں رکھنے کی بھی جگہ باقی نہ رہی ۔
کانفرنس کے شرکاجلسہ گاہ میں جگہ کم پڑ جانے پر پنڈال سے باہر لگائی گی اسکرینوں کے سامنےکھڑے ہو کر جلسے میں شریک رہے ۔
تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں سرکار دو عالم ﷺ کے دیوانو ں کا جوش و جذبہ قابل تعریف تھا ۔ کانفر نس میں شرکت کے لیے پنجاب کے دوسرے اضلاع سے شرکا قافلوں کی صورت میں پہنچے ۔
کانفر نس میں بڑی تعداد میں علما اور مشائخ ،آستانوں اور درگاہوں کے سجادہ نشیں اور 20 سے زائد اہل سنت جماعتوں کے قائدین وفد کی صورت میں شریک ہوئے ۔ کانفر نس کا نظم وضبط مثالی اور لائق تحسین رہا ۔