Friday, May 17, 2024

گوجرانوالہ میں ایف آئی اے کی کارروائی، بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا گیا

گوجرانوالہ میں ایف آئی اے کی کارروائی، بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا گیا
August 3, 2019
 گوجرانوالہ (92 نیوز) گوجرانوالہ میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی شہری پنجم تیواری جعلی پاسپورٹ پر 10 سال سے گوجرانوالہ میں رہائش پذیر تھا۔ ایف آئی اے کی گوجرنوالہ مومن آباد میں کارروائی سامنے آئی جس میں 10 سال سے پاکستان میں مقیم بھارتی باشندہ  پنچم تیواری گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے کو اپنے ابتدائی بیان میں پنچم تیواری کا کہنا تھا کہ 2009 میں دبئی میں پاکستانی شہری کامران کے ساتھ ملکر کاروبار کیا اور اسی سے متاثر ہوکر ہندو مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کیا، پھر انسانی اسمگلرز کی مدد سے سمندری راستے سے کراچی پہنچا۔ مذہب کی تبدیلی کے باعث واپس جانے سے ڈرتا تھا۔ کامران کے پھوپھا مسعود نے اپنا بیٹا ظاہر کرکے شناختی کارڈ دلوایا اور نیا نام بلال رکھا۔ کامران کی بہن سے شادی ہوئی تین بچے ہیں، بطور مسلمان یہیں زندگی گزارنا چاہتا ہوں، بھارت نہیں جانا چاہتا۔ پنچم تیواری کو سواموار کو ایف آئی اے کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔