Thursday, March 28, 2024

گوجرانوالہ میں ایئر کولر بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی

گوجرانوالہ میں ایئر کولر بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی
August 24, 2021 ویب ڈیسک

گوجرانوالہ (92 نیوز) گوجرانوالہ میں ایئر کولر بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ آگ کے باعث فیکٹری میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

گوجرانوالہ میں ایئرکولر بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لیے لیا جس کے نتیجے میں عمارت بھی زمین بوس ہو گئی۔ پلاسٹک میٹریل کے علاوہ فیکٹری میں کھڑی دوگاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔

فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ ریسکیواہلکاروں کے مطابق ان کی پوری توجہ آگ کے فیکٹری سے ملحقہ پٹرول پمپ تک پھیلاؤ کو روکنے پر مرکوز رہی۔

عینی شاہدین کے مطابق فیکٹری سے آگ کے شعلے اٹھتے رہے مگر اندر نہیں جانے دیا گیا۔

ریسکیو آپریشن میں فائرٹینڈر کی سات گاڑیوں نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔