Thursday, April 25, 2024

گوجرانوالہ میں 92 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد

گوجرانوالہ میں 92 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد
December 20, 2017

گوجرانوالہ ( 92 نیوز ) گوجرانوالہ میں اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد کی گئی ۔ جس میں 92 دلہنیں پیا گھر سدھار گئیں۔ جہیز کے ساتھ دولہا اور دلہن کو قیمتی تحائف بھی دیے گئے ۔
شادیوں کی اجتماعی تقریب المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے منعقد کی گئ جس میں 92 دلہنیں پیا گھر سدھار گئیں ۔
باراتیوں کے ساتھ شہری بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر دلہنوں نے ویلفیئر سوسائٹی کو ڈھیروں دعائیں دیں۔
غریب اور نادار خاندانوں سے تعلق رکھنے والی دلہنوں کو 80 ،80 ہزار روپے کا جہیز بھی دیا گیا ۔ مخیر حضرات کا کہنا ہےکہ غریبوں میں خوشیاں بانٹنے سے دل کو سکون ملتا ہے ۔
تقریب میں شریک جوڑوں کو جہیز کے ساتھ قیمتی تحائف بھی دیے گئے ۔ باعزت طریقے سے بیٹیوں کی رخصتی پر دلہنوں کے اہلخانہ بھی خوش دکھائی دیئے۔