Friday, April 19, 2024

گوجرانوالہ میں 2 ڈکیت گینگ کے 6 ارکان گرفتار

گوجرانوالہ میں 2 ڈکیت گینگ کے 6 ارکان گرفتار
November 22, 2019
گوجرانوالہ (92 نیوز) گوجرانوالہ میں پولیس کی کارروائی کے دوران 2 ڈکیت گینگ کے 6 ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گوجرانوالہ کے تھانہ تتلے والی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، چوری اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث دو ڈکیت گینگ کے چھ ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں کے  قبضے سے لاکھوں روپے کی نقدی، موبائل فون اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ملزم شہر کے مختلف علاقوں کی مارکیٹوں اور پارکوں کے باہر کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کرتے، شہریوں سے بھی لوٹ مار کر کے فرار ہو جاتے۔