Saturday, May 18, 2024

گوجرانوالہ، 2 ٹریفک حادثات میں 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

گوجرانوالہ، 2 ٹریفک حادثات میں 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
December 24, 2021 ویب ڈیسک

گوجرانوالہ (92 نیوز) گوجرانوالہ میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

جی ٹی روڈ کراس کرتے ہوئے 2 نوجوانوں کو تیز رفتار کار نے کچل ڈالا۔ دوسرے واقعے میں تیز رفتار کار کے بے قابو ہو کر بجلی کے پول سے ٹکرا نے پر دو افراد جاں بحق ،ایک زخمی ہوگیا۔

ریسکیو کے مطابق حادثے میں کار میں سوار 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا، کار مکمل تباہ ہوگئی۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق ہونے والوں کی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔