Saturday, April 27, 2024

گوجرانوالہ میں 10 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی ‏

گوجرانوالہ میں  10 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی ‏
November 25, 2019
گوجرانوالہ ( 92 نیوز)  گوجرانوالہ میں 10 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی ، نامعلوم ملزم نے بچی کو کھیتوں میں لے جا کر ہوس کا نشانہ بنایا۔ تھانہ گرجاکھ کے علاقے تاج پورہ میں  کم سن بچی سے مبینہ زیادتی کی گئی ، ورثا کا کہنا ہے کہ 10 سالہ مہک گھر سے دودھ لینے نکلی لیکن واپس نہ آئی۔ نامعلوم ملزم بچی کو کھیتوں میں لے گیا اور اپنی ہوس کا نشانہ بنا یا، ورثا کا کہنا تھا تلاش کرنے پر بچی خون میں لت پت  ملی ، بچی کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ گرجاکھ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کےملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔