Monday, September 16, 2024

گوجرانوالہ: گھرکی چھت منہدم، باپ اور4بچے جاں بحق

گوجرانوالہ: گھرکی چھت منہدم، باپ اور4بچے جاں بحق
January 30, 2017

گوجرانوالہ (92نیوز) گوجرانوالہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمر 2 سال سے 7 سال ہے جن کی شناخت فہد، احد، نیہا اور سحر کے نام سے ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقہ گوندلانوالہ بنک والے گلہ میں محنت کش تاج کے مکان کی خستہ حال چھت اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں کمرے میں سویا ہوا تاج، اس کے بچے احد، فہد، نیہا، سحر اور اس کی بیوی ملبے کے نیچے دب گئے تاہم واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو ملبے کے نیچے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔

جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 2 سے 7 سال کے درمیان ہیں جبکہ محنت کش تاج کی بیوی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔