Friday, April 19, 2024

گوجرانوالہ ،ملک کا نام روشن کرنیوالے ریسلر انعام بٹ کا شاندار استقبال

گوجرانوالہ ،ملک کا نام روشن کرنیوالے ریسلر انعام بٹ کا شاندار استقبال
April 18, 2018
گوجرانوالہ ( 92 نیوز ) کامن ویلتھ  میں سونے کا تمغہ حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کرنے والے ریسلر انعام بٹ کا گوجرانوالہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ۔ گولڈ میڈل حاصل کر نے والے انعام بٹ  وطن واپس پہنچ گئے ، انعام بٹ  اپنے اکھاڑے  پہنچے تو پہلوانوں کا شہر امڈ آیا اور اپنے ہیرو کا  شاندار  استقبال کیا   آتش بازی کے ساتھ ساتھ پہلوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر  خوب بھنگڑے ڈالے ۔ انعام بٹ کا کہنا ہے حکومت ٹریننگ کے لئے  مالی امداد کرے تو اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔ شہریوں نے اپنے ہیرو کو بگھی پر بٹھا کر جگہ جگہ شاندار استقبال کیا تو وہیں ملاقات  کیلئے  گھر کے باہر لوگوں کا تانتا بھی  بند گیا۔ انعام بٹ کی  والدہ کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں،  مجھے بہت خوشی ہے کہ آج کا دن دیکھنا نصیب ہوا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دوسرے کھیلوں کی طرح حکومت کو ریسلینگ پر بھی توجہ دینی چاہیے  تا کہ مزید  گولڈ میڈل حاصل کر کے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا جا سکے۔