Wednesday, April 24, 2024

گوجرانوالہ: معذور افراد کیلئے خدمت کارڈ کے اجرا کی افتتاحی تقریب، حکومتی ایم پی اے خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے

گوجرانوالہ: معذور افراد کیلئے خدمت کارڈ کے اجرا کی افتتاحی تقریب، حکومتی ایم پی اے خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے
December 30, 2015
گوجرانوالہ (نائنٹی ٹو نیوز) گوجرانوالہ کمشنر آفس میں معذور افراد کیلئے خدمت کارڈ کے اجرا کی افتتاحی تقریب کے دوران حکومتی ایم پی اے خواب خرگوش کے مزے لوٹتے رہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر خدمت کارڈ کے اجرا کی افتتاحی تقریب ویڈیو لنک کے ذریعے کمشنر آفس گوجرانوالہ میں براہ راست دکھانے کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم لیگی ممبران صوبائی اسمبلی، ضلعی افسر اور معذور افراد بھی شریک تھے۔ کمشنرآفس میں منعقدہ تقریب کے دوران کمشنر عامر جان کیساتھ نشست پر براجمان ایم پی اے عبدالرؤف مغل تقریب سے بے خبر سوتے رہے جنہیں مرکزی تقریب کے اختتام پر نیند سے جگا کر معذور افراد میں خدمت کارڈ تقسیم کرائے گئے۔ اس موقع پر کمشنر عامر جان کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسی کے تحت ڈویژن بھرمیں ذہنی، جسمانی معذور مستحق مرد، خواتین اور بچوں کو خدمت کارڈ کا اجرا کیا جائے گا۔