Monday, September 16, 2024

گوجرانوالہ ، مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

گوجرانوالہ ، مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات
March 30, 2018

 گوجرانوالہ (92 نیوز) مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس میں طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں اور والدین سمیت سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔

 گوجرانوالہ کی تحصیل وزیر آباد کے نواحی علاقے سوہدرہ میں مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس پندرہ سال سے غریب اور یتیم بچوں کا سہارہ بنا ہوا ہے ۔ اس سکول میں 850 سے زائد طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں ۔

 مسلم ہینڈز ایجوکیشن کے کنٹری ہیڈ سید ضیاء النور نے کہا کہ طلباء و طالبات کے لیے بورڈنگ ہوسٹل بھی بنا رکھا ہے ۔ .

    سکول انتظامیہ نے انعامات کی تقریب کا اہتمام کیا جس میں طلباء اور طالبات کے ساتھ والدین کی بھی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

 پوزیشن ہولڈرز کو انعامات دینے کےساتھ اساتذہ کو بھی بیسٹ ٹیچر کا ایوارڈ دیا گیا ۔

 طلبا نے ملی نغموں پر ٹیبلوز پیش کیے تو شرکاء داد دیے بغیر نہ رہ سکے ۔ .

 اس سکول نے جہاں پڑھائی کے میدان میں جھنڈے گاڑے ہیں وہیں کھیل کے میدان میں بھی پیچھے نہیں ۔

 وسیم اکرم کے پسندیدہ باؤلر چھ سالہ حسن اختر کا تعلق بھی اسی اسکول سے ہے ۔